دنیا بھر میں کمپنیز اور ادارے اپنے خرچوں کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس کے لیے مختلف طریقے آزمائے بھی جارہے ہیں۔
عام طور پر ادارے ملازمین کو نوکری سے نکال کر اپنے خرچے کو کم کرنے کا واحد اور آسان طریقہ سمجھتے ہیں لیکن فیس بُک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا میں فی الحال بات اس نہج تک نہیں پہنچی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی کے ملازمین کو آفس میں ملنے والی کچھ مراعات کم کردی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق میٹا کمپنی کے ملازمین نے کہا ہے کہ آفس کی کینٹین میں ملنے والا مفت کھانا اور دیگر معمولی چیزوں کو روک دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی ملازمین نے کینٹین میں مفت کھانے اور دیگر سہولتوں کو ختم کرنے پر ناراضگی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے 11 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سال مارچ میں مستقبل قریب میں مزید 10ہزار ملازمین کو نکالنے کے منصوبے کا بھی انکشاف ہوا تھا۔
Comments are closed.