پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

میٹا سی ای او مارک زکربرگ کو برازیلی مارشل آرٹس میں بلیو بیلٹ مل گئی

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو برازیلی مارشل آرٹس ‘جیو جٹسو’ میں بلیو بیلٹ دی گئی ہے۔

اس بات کی تصدیق خود زکربرگ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پوسٹ میں کی۔

اسی دن زکربرگ کے کوچ ڈیو کماریلو کو ان کی بلیک بیلٹ ملی، برازیلی کراٹے میں بلیک بیلٹ کو اعلیٰ ترین اعزاز سمجھا جاتا ہے، بلیک بیلٹ کا اعزاز چار مراحل میں کامیابی کے بعد ملتا ہے۔

زکربرگ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آپ ایک عظیم کوچ ہیں اور میں نے آپ سے زندگی اور لڑائی کے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔

میٹا سی ای او نے کیلیفورنیا میں قائم گوریلا جیو جٹسو مارشل آرٹس اکیڈمی سے تربیت حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر زکربرگ کی بلیو بیلٹ کے ساتھ تصاویر کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

ایک صارف نے کہا کہ ایلون مسک اب مشکل میں ہے، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ زکربرگ ایلون مسک کو مارنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.