مارک زکربرگ نے ایلون مسک کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جیسی ایک نئی ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس نئی ایپ کا نام’تھریڈز‘ ہے جسے جمعرات یعنی کل سے لائیو کردیا جائے گا اور اس کو حاصل کرنے کے لیے ایپل اسٹور پر پری آرڈر کیا جاسکتا ہے۔
میٹا کا ’تھریڈز‘ کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کانورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔
ایپل اسٹور پر اس ایپ کے بارے میں یہ تفصیل بتائی گئی ہے کہ ’تھریڈز وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے اکٹھی ہوتی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل ٹرینڈ ہوں گی‘۔
اس لیے فی الحال یہ نئی ایپ ظاہری طور پر فری سروس لگ رہی ہے اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں ہوگی کہ صارف کتنی پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران ٹوئٹر سے مماثلت رکھنے والی متعدد ایپس آئی ہیں جیسے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی’ٹروتھ سوشل‘ اور ’مسٹوڈون‘۔
اسی طرح کی ایک اور ایپ ’بلیوسکائے‘ نے بھی دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر کے استعمال کو محدود کرنے کے اقدام کے بعد اس ایپ پر ریکارڈ ٹریفک دیکھی گئی۔
البتہ، ٹوئٹر کو میٹا کی اس نئی ایپ’تھریڈز‘ سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.