لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج مریض نے خود کشی کرلی، 35 سالہ شخص 3 اگست کو اسپتال میں داخل ہوا تھا، مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق مریض نے آ ج صبح پھل کاٹنے والی چھری سے اپنی گردن زخمی کرلی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور اسٹاف نرس نے فوری مریض کا آپریشن کیا، تاہم مریض خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لےکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مریض کے بھائی اسحاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی کاشف کورونا اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھا۔
اسحاق نے کہا کہ کاشف کو دونوں بیماریوں کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری تھی، کاشف نے بیماری سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی۔
Comments are closed.