میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد، ضلع کراچی وسطی، عمار خان ڈکیتی کی واردات کا شکار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان میونسپل کمشنر سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی لوکیشن پر پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
میونسپل کمشنر عمار خان نے بتایا کہ آلائشوں کے کاموں کا معائنہ کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمار خان شپ اونرز کالج کے قریب دوست کے ہمراہ کھڑے تھے۔
Comments are closed.