اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے، عدالت نے میونسپل کارپوریشن کا 4 مارچ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی جانب سے کیس پر 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں میونسپل کارپوریشن اسلام آباد سے 4 مئی تک تحریری جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے،عدالت نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا4 مارچ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔
واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن نے فوڈ چین کے رائڈرز کو بائیک اور یونیفارم پر ایڈورٹائزمنٹ سے روکا تھا۔
Comments are closed.