بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

مینجمنٹ نے کہا ہے ماڈرن انداز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، سعود شکیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ نے کہا ہے ہمیں ماڈرن انداز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے۔

کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا کہ ہر کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے پاس کوالٹی اسپنرز ہیں، ہمیں سری لنکا میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

کاؤنٹی کرکٹ میں اپنے تجربے کے بارے میں سعود شکیل کا کہنا تھا کہ یارکشائر سے کھیلنا میرے لیے کافی مفید رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.