پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے قریب ایک لڑکی کے ساتھ گھناؤنی حرکت کے بعد ہر جگہ لڑکی کے لباس، زندگی اور عوامی مقامات پر پھیلنے والی بحث ناگوار اور تشویشناک ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو جیل میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ویڈیو کو خواتین کے حوالے سے تعصب پر مبنی تفریح کے مقصد کے لئے شیئر کرنے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے۔ اس حرکت سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
Comments are closed.