مینارِ پاکستان پر 14 اگست کو لڑکی سے بدتمیزی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، لڑکی کوسیکڑوں افراد نے ہراساں کیا جبکہ تا حال اس کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔
مینار پاکستان پر لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 400 افراد کے خلاف آیف آئی آر درج کی گئی تھی، پولیس کی پھرتیاں کاغذی ثابت ہوئيں، تا حال ایک بھی شخص پکڑا نہیں جا سکا ہے۔
اس کیس کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے جبکہ اب وزیراعظم عمران خان نے بھی اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔
ذلفی بخاری کے مطابق عمران خان نے آئی جی سے بھی بات کی ہے، دوسری جانب معاون خصوصی شہبازگِل کا کہنا ہے کہ پولیس افسران واقعے کی وڈیوز کا جائزہ لے چکے ہیں، ملزمان کی شناخت، نام، ایڈریس نادرا سے کرائی جائے گی۔
شہبازگِل کا کہنا ہے کہ عاشورہ کی وجہ سے نادرا کے دفاتر بند ہیں، نادرا سے رابطہ کر کے کام کیا جائے گا۔
Comments are closed.