کراچی:شہرقائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ میمن مسجد کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ اے ایس آئی اور اہلکار سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میمن مسجد کے قریب دھماکا ہوتے ہی امدادی سرگرمیاں فوری طور پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد جاں بحق خاتون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کیلیے متحرک ہوگئیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ بم دھماکہ تھا،بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس میں بال بیرنگ کابھی استعمال کیا گیا تھا۔
وزیرا علیٰ سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دھماکا میمن مسجد کے قریب گودام میں ہوا ہے، جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی ہے، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلیے بم ڈسپوزل کو طلب کیا ہے۔
Comments are closed.