بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میمن مسجد کے قریب دھماکے کے نتیجے میں13افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکا ، ڈی ایس پی سمیت 3افراد جاں بحق ، 19 زخمی

کراچی:شہرقائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ میمن مسجد کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوگئے ابھی تک ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میمن مسجد کے قریب دھماکا ہوتے ہی امدادی سرگرمیاں فوری طور پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کیلیے متحرک ہوگئیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیرا علیٰ سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکا میمن مسجد کے قریب گودام میں ہوا ہے، جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی ہے، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلیے بم ڈسپوزل کو طلب کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.