اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

میلبرن: پاکستان کی شکست پر شائقین کرکٹ کا ملا جلا ردعمل

ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر میلبرن کے باہر شائقین کرکٹ نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے آنے والے شائقین نے گرین شرٹس کے بیٹرز کو شکست کا ذمے دار قرار دیا۔

میلبرن کے باہر کئی شائقین کرکٹ نے پاکستانی بولرز کی تعریف کی تو کچھ گرین شرٹس کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد بعض شائقین نے ردعمل دیا کہ اچھا ہے ہم انگلینڈ سے بھارت کی طرح 10 وکٹوں سے نہیں ہارے۔

میلبرن میں انگلینڈ سے شکست کے بعد کئی پاکستانی شائقین ایسے بھی تھے جو مایوس ہونے کے بجائے بھنگڑے ڈال رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، ٹیم نے فائٹ کیا، کوئی 10 وکٹ سے نہیں ہارے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.