پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ میچ پر ہماری گرفت قائم ہے۔
میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ٹیسٹ کے پہلے روز بولنگ یونٹ چھایا رہا، دوسرے روز کوشش ہو گی 250 رنز پر آسٹریلین ٹیم کو آؤٹ کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے کم رنز دیے ہیں، کس بولرز کی رفتار کم ہوئی ہے، مجھے معلوم نہیں، جہاں تک میری رفتار کی بات ہے میں نے تو کبھی 150 پر بولنگ نہیں کی۔
حسن علی کا کہنا ہے کہ میں افواہوں پر دھیان نہیں دیتا، فٹنس ٹھیک ہے اسی وجہ سے اتنے اوورز کر رہا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ کھانے کے وقفے پر گفتگو کی تو پھر اچھی بولنگ ہوئی، آغا سلمان کو کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا ہے وہ بہتر جواب دے سکتے ہیں۔
Comments are closed.