پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

میلبرن میں پاکستان کی نمائندگی کرنا شنیرا اکرم کیلئے زندگی کا یادگار لمحہ کیوں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ میلبرن میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ تھا، جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گی۔

شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پرمیلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانا بہت اعزاز کی بات تھی!‘

اُنہوں نے لکھا کہ’کیا پرجوش شائقین تھے! دو حریف ٹیمیں جس جذبے کے ساتھ اکٹھی ہوئیں، میں اس دن کو کبھی نہیں بھولوں گی، یہ کرکٹ کے بہترین لمحات میں سے ایک تھا جن کا ابھی تک میں نے اپنی زندگی میں تجربہ کیا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’مجھے اپنے آبائی شہر میلبرن میں اس یاد گار لمحے کا حصّہ بننا اور اس دن اپنے پیارے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنا بہت اچھا لگا۔ امید ہے کہ پاکستانی قوم کو مجھ پر فخر ہوگا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.