آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل دیکھنے کےلیے میلبرن اسٹیڈیم میں 80 ہزاز سے زائد تماشائی موجود تھے۔
پاک انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع کے ساتھ 80 ہزار 462 تماشائی گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لیے پہنچے۔
میلبرن اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی کثیر تعداد پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھی۔
آسٹریلیا کے اس تاریخی اسٹیڈیم میں جہاں 1992ء کا ورلڈ کپ فائنل بھی کھیلا گیا تھا، جس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کی گنجائش موجود ہے۔
اسی گراؤنڈ پر 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے گروپ میچ میں 90 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے۔
سیمی فائنلسٹ کی حتمی شکل سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پاکستان اور بھارت کے فائنل کی تواقع لگا کر بیٹھی تھی لیکن ایڈیلیڈ میں بھارت کی عبرت ناک شکست نے بھارتی کرکٹ لوورز کے دل توڑ دیے۔
Comments are closed.