4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup Stafford CT bbw hookups app farm girl hookup 2010 free hookup apps

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میزبان کی بدتمیزی، شعیب اختر شو چھوڑ کر چلے گئے

سرکاری ٹی وی چینل پر ورلڈکپ شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹی وی شو سے اٹھ کر  چلے گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر سابق اسپیڈ اسٹار  شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کو دیا۔

سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ کر جانے کو کہہ دیا جس کے بعد شعیب اختر شو چھوڑ کر چلے گئے۔

سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل ہیں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ بورڈ کے اچانک سیریز ملتوی کرنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔

ان تمام اسٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے۔

فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا،

پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا، لیکن  بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا نیوزی لینڈ سے اچانک سیریز منسوخ ہونے پر کہنا ہے کہ سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔

شو میں جب تلخی بڑھی تو میزبان نے بریک لیا،  بریک کے بعد شعیب اختر شو پر تو موجود تھے لیکن میزبان کے رویے پر ناگواری ان کے چہرے اور لہجے پر واضح تھی۔

سرکاری ٹی وی پر اسپورٹس شو میں شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر سوشل میڈیا پر بھی فینز نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.