بھارت سے سپر سونک میزائل گرنے کے واقعے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کے بیان پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا گیا، ناظم الامور کو بتایا گیا ایسے سنگین معاملات کو بھارتی حکام کی وضاحتوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی پروٹوکول اور تکنیکی تحفظات سے متعلق سوالات کےتسلی بخش جواب کی توقع رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور سے کہا گیا وہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے مشترکہ تحقیقات کے مطالبے سے آگاہ کریں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میزائل پاکستانی حدود میں گرنے کی عدالتی تحقیقات کا بھارتی فیصلہ کافی نہیں۔
Comments are closed.