gina valentina melissa moore hookup hotshot american hookup lisa wade pdf hookup Middletown Delaware gay byu hookups cougar hookup in louisiana office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرے گھر پر پولیس کی 25 موبائلوں نے چھاپا مارا، عالمگیر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما عالمگیر خان کا  کہنا ہے کہ میرے گھر پر پولیس کی 25 موبائلوں نےچھاپا مارا، ایسے ریڈ کیا جیسے کسی بڑے دہشت گرد کو  پکڑنے آئے ہیں۔

ایک بیان میں  عالمگیر خان نے کہا کہ جواز بنایا گیا میں نے ویڈیو بیان میں اداروں کے خلاف بات کی ہے،  میں پہلے بھی وضاحت کرچکا ہوں اس ویڈیو کو غلط رنگ دیا گیا۔

پاکستان تحری ک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رہنما عالمگیر خان کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا

عالمگیر خان نے کہا کہ ہم اداروں کی عزت اور احترام کرتے ہیں، یہ امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، یہ مجھے عمران خان کی سپورٹ سے نہیں روک سکتے،  یہ مجھےامپورٹڈ حکومت نا منظور کا نعرہ لگانے سے نہیں روک سکتے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے اپیل دائر کردی ہے، افسوس ناک بات ہے ہم پر غداری کے الزامات لگائےجا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.