انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر عادل رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان اور انگلینڈ کے میچز میں بڑی تعداد میں فینز گراؤنڈ کا رُخ کریں گے، میرے لیے دورہ پاکستان اس لیے بھی اسپیشل ہے کہ میرے والدین پاکستان سے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل رشید نے کہا کہ 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔
عادل رشید نے کہا کہ دونوں ٹیمیں کافی مضبوط ہیں، سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، اکثر کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیل چکے ہیں، انہیں یہاں کا تجربہ ہے۔
انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔
Comments are closed.