پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے سے شکست کو افسوسناک قرار دے دیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے لیے آج کی شکست کافی افسوس کی بات ہے، ہم نے آج جیسا کھیلا اس سے بہتر ٹیم ہیں۔
واضح رہے کہ زمبابوے جیسی کمزور حریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو ایک رن سے شکست دے دی۔
تاہم میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی شعبے میں اچھا نہیں کھیلا، ابتدائی چھ اوورز میں ایسی بولنگ نہیں کی جیسی کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم اسکور پر روک لیا لیکن پھر بیٹنگ میں ہم اچھا نہیں کر سکے، شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپر تلے وکٹیں گریں جس کی وجہ سے میچ ہارے، بیٹنگ کے لڑکھڑانے کی وجہ بھی شکست کی وجہ بنی۔
ان کا کہنا تھا کہ باقی تمام میچز میں اچھا کھیل کر اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا، بطور کپتان مانتا ہوں کہ ایک ٹیم کی طرح اچھا نہیں کھیلے، جس طرح بیٹنگ کرنا چاہیے تھی ویسے بیٹنگ نہیں کی۔
بابر اعظم نے کہا کہ میں اور رضوان جلد آؤٹ ہوئے اس کے بعد شراکت لگی لیکن پھر لڑکھڑا گئے۔
Comments are closed.