پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سیکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب علی امین کو اغوا کیا گیا تو ڈی پی او نے سیشن جج کو بتایا کہ وہ توہینِ عدالت کا چارج برداشت کرلیں گے لیکن ’’اوپر‘‘ سے احکامات آنے پر علی امین کو اپنی تحویل میں لینا ضروری تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اب ان کے قریبی لوگوں کو میری قیادت کے ساتھ، آئین اور قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان بھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے اور شرمناک مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سے قبل افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع ملے گا تو ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ سب لیڈر بنیں، لیڈر بننے کیلئے سب سے پہلے صادق اور امین ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب اللّٰہ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا تو ہم سب لیڈر بن سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بزدل آدمی نواز شریف بن سکتا ہے لیڈر نہیں۔
Comments are closed.