پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ بڑا سوچ سمجھ کر پلان کیا ہے، میرے ذہن میں لانگ مارچ کے سارے مقاصد ہیں۔
لاہور میں پارلیمانی پارٹی اور رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری کے باوجود ہم نے ان کو الیکشن میں شکست دی، ان کیلئے اب الیکشن موت ہے، ان سے معیشت سنبھالی نہیں جارہی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا بحران کبھی نہیں آیا، ان کے پاس پاؤں پکڑ کر خود کو بچانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ن لیگ اور پی ڈی ایم میں کوئی عہدہ مل ہی نہیں سکتا جب تک جرم نہ کیا ہو، ہم مسلسل عدالتی پیشیاں بھگت رہے ہیں، یہ سارے ڈاکو کسی نا کسی دو نمبر کام پر لگے ہوئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے ن لیگ میں کوئی ایماندار آدمی نظر نہیں آ رہا، جو نواز شریف کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے وہ بھی جرم میں شامل ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اپنی جماعت سے کہتا رہا، نرم رویہ رکھا تو یہ آپ کو جھکائیں گے۔
اجلاس میں پرویز الہٰی، ق لیگ اور پی ٹی آئی ایم پی ایز نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو لانگ مارچ پر اعتماد میں لیا۔
Comments are closed.