توشہ خانہ کیس میں ایف آئی آر درج ہونے پر ذلفی بخاری کا ردعمل سامنے آگیا۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ اگر آپ نے میرے خلاف کیس بنانا ہی ہے تو کم از کم اسے منطقی اور اصلی رکھیں، ایف آئی آر میں مجھے نامزد کیا گیا، نہ گھڑی کو کبھی دیکھا نہ فروخت کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے میڈیا پر دفاع کیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، کاش میں نے گھڑی دیکھی ہوتی یا اسے جانتا تو میں خود اسے خرید سکتا، پوری رپورٹ ایک مایوس کن، گھٹیا اور بچکانہ حرکت ہے۔
ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ گھڑی کا ڈیلر اپنے اوپر دباؤ کی وجہ سے مہینوں پہلے ملک سے فرار ہو گیا تھا، کسی اور نے جا کر اسے رجسٹر کروایا، کیونکہ وہ مزید دباؤ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔
Comments are closed.