پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے اور اہل خانہ کے خلاف تحقیقات کسی کے کہنے پر کی جارہی ہیں۔
لاہور میں سیشن اور بینکنگ کورٹ میں حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر تمام الزامات بےبنیاد ہیں۔ احتساب تعصب سے پاک ہونا چاہیے۔ کیس میں تحقیقات ضرور کی جائے لیکن کسی ایک فون کال پر نہیں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف تحقیقات کسی کے کہنے پر کی جا رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے انصاف کا مطالبہ کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے ایسی ٹیم بنائی جائے جو متنازعہ نہ ہو۔ ایسی ٹیم نہ ہو جو کسی کی فون کال پر کام کرے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ قانون سے نہیں بھاگ رہے اور نہ بھاگیں گے۔ جب بھی عدالت بلائے گی پیش ہوں گا۔
اس سے قبل جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین سیشن اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کی تین مختلف مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔
Comments are closed.