پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے سازش کی۔
اپر دیر میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، سارے پاکستان کی آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیر کے عوام کے لیے بڑا اسٹیڈیم بنائیں گے، چاہتا ہوں، نوجوان اپنے حق کےلیے کھڑے ہوں، کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکنا یہ شرک ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے دعویٰ سے کہا کہ میرے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے مل کر سازش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی ساری دولت ملک سے باہر پڑی ہے، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم پر بھی پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو مہنگائی سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے رات کے اندھیرے میں 45 فیصد گیس کی قیمت بڑھا دی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک کی دولت اور آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہے تھے، ہم نے اپنے دور میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔
Comments are closed.