بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں: مداح کی شاہد آفریدی اور رضوان سے اپیل

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے بیٹے کا آپریشن کروانے کی اپیل کردی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود باپ اور بیٹے کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ اور بیٹے کے ہاتھ میں پلے کارڈز موجود ہیں جن پر اُنہوں نے سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد رضوان کے لیے اپیل لکھی ہوئی ہے۔

کم سِن بچے کے والد کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ ’خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی تعریف کردی۔

دوسری جانب بچے کے پلے کارڈ پر کیمرہ مین، کمنٹیٹرز اور کرکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ’براہِ کرم! مجھ پر توجہ دیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.