اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

میرے بیٹے میں کوئی عیب ثابت ہو جائے اسے گھر سے نکال دونگا: طارق بشیر چیمہ

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے میں ایسا کوئی عیب ثابت ہو جائے میں خود اسے گھر سے نکال دوں گا، سیاسی مخالفین مجھے اسلامیہ یونیورسٹی کے معاملے میں شامل کر رہے ہیں۔

بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ نے اپنے بیٹے ولی داد چیمہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے معاملات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کو درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کے ساتھ ہر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں، یونیورسٹی سے متعلق میرے خلاف کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو چوک میں لٹکا دینا چاہیے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے معاملات کا نوٹس نہ لیا جاتا تو بات اس سے بھی آگے جا سکتی تھی، سیاسی مخالفین نے پگڑی اچھالنے کے لیے ایسا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے، میری پگڑی اچھالنے والوں پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ باقی سب کو بھی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونا چاہیے، احسان جٹ کیس کو مجھ سے منسوب کیا جا رہا ہے، اسے بہاولپور چھوڑے ڈھائی سال ہو چکے، احسان جٹ کسی جرم میں پکڑا گیا ہے تو اسے ہمارے ساتھ کیوں منسوب کیا جا رہا ہے؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ہونے والا ایکشن غلط نہیں ہوا، یہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا، غلط بات کا آخر تک پیچھا کرتا ہوں، اس طرح کی یونیورسٹی دوبارہ نہیں بننی، ڈی پی او سے قسم لے لیں کہ میں نے اس معاملے میں ایک بار بھی اسے کال کی ہو۔

طارق بشیر چیمہ نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی کے معاملے میں جس کا جو قصور ہے اسے سزا ملنی چاہیے، یونیورسٹی میں بلاشبہ بہت بگاڑ تھا، i, وی سی کو صاف کرنا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.