اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

میری پرفارمنس اتنی بری نہیں جتنی مجھ پر لوگ انگلی اٹھاتے ہیں، افتخار احمد

پاکستانی کرکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ میری پرفارمنس اتنی بری نہیں جتنی مجھ پر لوگ انگلی اٹھاتے ہیں، لوگ منفی بات کرتے ہیں میں اس سے مثبت پہلو نکالتا ہوں۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ بھارت اور  پاکستان کا میچ ہمیشہ ٹف ہی ہوتا ہے، یہی اس کی خوبصورتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں سو فیصد دوں، مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں یہاں 4 چھکے لگانے والا پہلا بیٹر بنا۔

کوہلی کے ان رنز کو بائی میں شامل کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ گیند وکٹ پر لگنے کے بعد اسے ڈیڈ بال کیوں نہیں قرار دیا گیا؟

افتخار احمد نے کہا کہ  اس میچ میں ویرات کوہلی کو کریڈیٹ دینا ہوگا، وہ زبردست کھیلے، نواز ہمارا پرفارمر ہے، اس نے ہر جگہ پرفارم کر کے میچ جتوائے ہیں، ایک میچ برا ہوگیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا، ہمیں پلیئرز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کہا کہ ابھی تو یہ پارٹی شروع ہوئی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ہماری جانب سے کوئی کمی رہی، بھارت کو اچھا مومینٹم مل گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.