ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

میری والدہ، اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے، مونس الہٰی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ میری والدہ، اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان” کے اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ لگتا ہے اگلی باری میری اور میرے والد کی ہوگی، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ اب صرف ہمارے بچے ہی رہ گئے ہیں، کیا ان کے ساتھ بھی یہی ہوگا؟

رہنما ق لیگ نے کہا کہ ایف آئی اے نے میری اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو جو نوٹس بھیجے وہ اس کا جواب دے رہے ہیں، یہ سارے نوٹسز اس کیس میں بھیجے ہیں جنہیں عدالتیں اُڑا چکی ہیں۔

مونس الہٰی نے مزید کہا کہ یہ سب تو ایف آئی اے ہی کرتی ہے، مگر ان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ خود سے یہ سب کرے، ایف آئی اے کو بہتر جانتا ہوں، حال ہی میں کیس بُھگتایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.