
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کیلیے خلع کا دعویٰ کرنیوالی تیسری بیوی دانیا شاہ نے اب دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے انکی صلح کی بات ہوچکی تھی۔
لودھراں میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے دانیا شاہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کہتے تھے بیٹی دعا نے اچھا نہیں کیا۔
دانیا شاہ کے مطابق عامر لیاقت یہ بھی کہتے تھے کہ مجھے تم میں اپنی بیوی بیٹی اور ماں نظر آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین کہتے تھے تم آجاؤ میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ساری باتیں بھلا دیں گے، جو تمہاری اور میری عزت گئی اس کو دوبارہ پالیں گے۔
دانیا شاہ نے مزید کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ان کی دولت کے لیے اب باتیں کررہی ہوں۔ اللّٰہ عامر لیاقت کو جنت میں جگہ دے اور ان کے قبر کا عذاب بھی ختم کرے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین آج بعد نمازِ جمعہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔
Comments are closed.