بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

میری ذاتی رائے میں پاکستان کو ورلڈکپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہیے، احسان مزاری

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں پاکستان کو ورلڈکپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہیے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے۔ بھارت کو ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنا چاہیے۔ 

احسان مزاری نے کہا کہ سیکیورٹی کے ایشوز دیگر ممالک میں بھی ہیں۔ ذکا اشرف سے کہا ہے کہ آپ بھی بھارت سے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر ہائیبرڈ ماڈل پر نہیں جاتا ہے تو ہمارا بھی یہی ایکشن ہونا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت پاکستان آکر کھیلے۔ 

احسان مزاری نے کہا کہ ہماری طرف سے کبھی کوئی ایشو نہیں آیا، سارا مسئلہ بھارت کا ہوتا ہے۔ اگر بھارت سیکیورٹی کا بہانہ بناتا ہے تو سیکیورٹی مسائل بھارت میں بھی ہیں۔ 

احسان مزاری کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی خواہش تھی کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی نہ کرے۔ اگر بھارت سیکیورٹی کا ایشو پیش کرے گا تو ہم بھی سیکیورٹی کو مسئلہ بنائیں گے۔ جس طرح بھارت کو سیکیورٹی مسائل ہیں ویسے ہی ہمیں بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.