اُنہوں نے اپنے پیغام میں بختاور بھٹو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری پیاری بہن، میں تم سے پیار کرتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ آپ خوشگوار شادی شدہ زندگی گزاریں۔‘
بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں، تقریب میں صنم بھٹو، فریال تالپر، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا تھا کہ میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی مبارک باد قبول ہو۔
Comments are closed.