بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعاؤں پر سب کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا تشخیص کے بعد صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیرون ملک سے میری اور اہلیہ کیلئے صحتیابی کی دعاؤں پر سب کا شکر گزار ہوں، نیک خواہشات پرسب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد عالمی اور ملکی سیاسی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس پر انہوں نے بھی اب سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.