میرپور خاص میں گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران پولیس موبائل، باوردی اہلکار اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔
تھانے کے وسائل گانے کی ویڈیو بنانے میں لگا دیے گئے، ایسا این او سی کے بغیر کیا گیا، پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کردی۔
میرپور خاص کے ٹاؤن تھانے میں ویڈیو کی عکس بندی کی گئی، جس میں پولیس موبائل، باوردی اہلکار اور سرکاری وسائل استعمال کیے گئے۔
ایس ایچ او میر محمد کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کچھ لوگ شوٹنگ کرنے کےلیے آتے تھے، اُن کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا، افسران نے زبانی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.