بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرا کبھی چوہدری نثار سے رابطہ نہیں ہوا، رانا ثناءاللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ میرا کبھی چوہدری نثار سے رابطہ نہیں ہوا ہے، میرا اپنا اندازہ ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے۔

راناثناءاللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کنیٹر پر چڑھ کر بولتا تھا میں کل یہ کردوں گا، پرسوں وہ کردوں گا، ہفتےکو یہ ہو جائےگا بدھ کو وہ ہوجائے گا، یہ عادی مجرم ہے ایسی باتیں کرنےکا۔

راناثناءاللّٰہ سے صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ  وزیر اعظم  کہہ رہے ہیں کہ سرپرائز دیں گےجس دن اِن کا جلسہ ہے۔

کراچی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم…

جس کے جواب میں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ یہ کنٹینر پر چڑھ کر 2014ء میں روز سرپرائز دیتا تھا، کیاسرپرائز تھا اس کے پاس؟ کوئی سرپرائز نہیں ہے، لوگوں کودھوکا دینے کے لیے ایسی باتیں کر رہا ہے، اس نے سیاست کو کفر اسلام کی جنگ بنادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرم آنی چاہیے ایسے لوگوں کو جواقتدار، سیاست کی خاطر دین کا غلط استعمال کرتے ہیں، ان کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے، وہاں ان کو رکھیں گے، وہ گھٹیاپن جو یہ ہمارے ساتھ کرتے ہیں وہ نہیں کریں گے ان کو انصاف دیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان و سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ حکومتی منحرف ارکان کی تعداد 12، 13 نہیں بلکہ کافی زیادہ ہے۔

رانا ثناءاللّٰہ سے صحافی  نے ایک اور سوال کیا کہ  جن کو وہ لے کر آئے تھے آپ سمجھتے ہیں کہ مکمل نیوٹرل ہوچکے ہیں؟

اس سوال پر راناثناءاللّٰہ  نے کہا کہ اس وقت توسیاست ہو رہی ہے بڑی سیریس سی بات ہے، جن کو بھی ہم نے اپروچ کیا ہے اُنہوں نے آج تک شکایت نہیں کی کہ ان پر کوئی پریشر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.