بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرا پورا گھر کورونا سے متاثر ہوا ہے، مشاہد حسین سید

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے اہم ترین سینٹ اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ بتادی۔

اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے بتایا کہ وہ چند روز سے کورونا میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکا۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید بتایا کہ میرا پورا گھر کورونا سے متاثر ہوا ہے، میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر رکھا ہے، اگلے ہفتے کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کرانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.