جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

‘میرا نام نیسا ہے’، کاجول کی صاحبزادی نے فوٹوگرافرز کی تصحیح کردی

اجے دیوگن اور کاجول کی صاحبزادی نیسا دیوگن اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

آج نیسا ایک دعوت سے واپس جا رہی تھیں کہ فوٹوگرافرز نے کیمروں کا رخ ان کی طرف کر دیا۔

فوٹوگرافرز نیسا کو پوز دینے کیلئے ان کو ‘نائیسا نائیسا’ کہہ کر پکار رہے تھے، نیسا نے ایک دلکش مسکراہٹ کے ساتھ تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرا نام نیسا ہے’۔

 چند روز قبل نیسا اپنے دوست اورہان کے ساتھ راجستھان گئی تھیں، انہوں نے راجستھانی ثقافت کی تعریف میں پوسٹ کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.