وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مشورہ ہے عمران خان اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔
ادارہ امراض قلب کراچی میں ڈاکٹرز فورمز کے تحت منعقدہ افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے بغیر عام انتخابات بے معنی ہوں گے۔
امین الحق نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے پارلیمنٹ کی آئینی مدت پوری ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مدت پوری کرسکتی تھی اگر عمران خان اپنی جگہ کسی اور کو نامزد کردیتے، عمران خان نے اپنی پارٹی میں کسی بھی رہنما کو اس قابل نہیں سمجھا۔
امین الحق نے کہا کہ عمران خان نے عام آدمی کی فلاح اور تعمیر و ترقی پر سنجیدہ کوششیں نہیں کیں، مہنگائی، بے روزگاری، عوام کے بنیادی مسائل ہر روز بڑھتے چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹرین اور اتحادی جماعتوں کو سنا ہوتا تو یہ وقت نہ دیکھنا پڑتا۔
Comments are closed.