چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میرا سارا ڈی این اے پاکستان ٹیم نے خراب کرکے رکھ دیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے اتنی ٹینشن کبھی کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی تھی جو دیکھنے میں ہوتی ہے۔
پاکستان ٹیم کے سنسنی خیز میچز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا سارا ڈی این اے پاکستان ٹیم نے خراب کرکے رکھ دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس ٹیم سے فینز ایک ہی چیز چاہتے ہیں کہ وہ مقابلہ کریں۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہار جیت ہوتی ہے، ہماری ٹیم کا ایکا ہے، انشاءاللّٰہ فائنل جیتیں گے۔
ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میں نے کوئی جادو نہیں کیا، کھلاڑیوں کی اپنی محنت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کو کامیابیوں کا کریڈٹ جاتا ہے، میں ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
چییئرمین پی سی بی نے کہا کہ کپتانی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔
جب انہیں پاکستان کے ٹاس جیتنے سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹاس پاکستان جیتا یہ بہترین خبر ہے۔
Comments are closed.