اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

میرا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا: حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے، انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ المیہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر کارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.