gay byu hookups curvy hookup hookup Wurtsboro NY hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میراڈونا کی تاریخی ’ہینڈ آف گاڈ‘ شرٹ ریکارڈ 71 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

میراڈونا کی تاریخی ’ہینڈ آف گاڈ‘ شرٹ ریکارڈ 71 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

میراڈونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر ڈی ایگو میراڈونا کی وہ شرٹ جسے پہن کر انھوں نے بلاشبہ فٹبال کی تاریخ کے دو یادگار گول کیے تھے اسے ریکارڈ 71 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام کر دیا گیا ہے۔

یہ اب تک کھیلوں کی تاریخ میں کسی بھی تاریخ سامان کی سب سے مہنگی نیلامی ہے۔ اس سے قبل سنہ 2019 میں اولمپک منشور کی اصل دستخط شدہ کاپی 70 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئی تھی۔

شرٹ نیلام کرنے والی کمپنی نے اس شرٹ کے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

میراڈونا نے میکسیکو میں ہونے والے سنہ 1986 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف نمبر 10 کی شرٹ پہنی تھی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں انھوں نے ارجنٹینا کو اس وقت برتری دلوائی جب انھوں نے چپکے سے گیند کو مکا مار کر گول میں پہنچا دیا تھا۔

میچ کے بعد میراڈونا نے کہا تھا کہ یہ کچھ میراڈونا کے سر سے اور کچھ خدا کے ہاتھ کے ذریعے گول میں گیا۔ اس کے بعد میں یہ گول ’ہینڈ آف گاڈ‘ کے نام سے مقبول ہوا۔

صرف چار منٹ بعد انھوں نے اپنے ہاتھ سے گیند ڈربل کرتے ہوئے ایک بہترین گول کیا اور اسے آج فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا بہترین گول اور صدی کا بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

انگلینڈ کے مڈفیلڈر سٹیو ہاج کو میراڈونا نے اس میچ کی جرسی میچ کے بعد دی تھی اور ان کی جانب سے بدھ کو اسے نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ شرٹ گذشتہ 19 برس سے قرضے پر انگلینڈ کے نیشنل فٹبال میوزیم میں موجود تھی۔

Diego Maradona's 'Hand of God' goal against England at the Azteca Stadium, Mexico, in 1986

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تاہم اس کی فروخت خاصی پیچیدگیوں کا شکار ہوئی کیونکہ میراڈونا کے خاندان نے یہ دعویٰ کیا کہ جو شرٹ نیلام کی جا رہی ہے وہ میراڈونا نے اس میچ کے پہلے ہاف میں پہنی تھی۔

میراڈونا کی بیٹی ڈیلما میراڈونا نے میٹرو ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہ شرٹ نہیں ہے جو میرے والد نے دوسرے ہاف میں پہنی تھی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کا یقین ہے کہ (ہاج) کے پاس وہ شرٹ نہیں ہے، اور مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ وہ کس کے پاس ہے۔ میں نہیں بتانا چاہتی کہ وہ کس کے پاس کیونکہ یہ حیران کن انکشاف ہو گا۔‘

نیلام کرنے والی کمپنی سوتھبیز کا کہنا ہے کہ وہ ’فوٹو میچنگ‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے ’حتمی طور پر‘ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دونوں گولز اسی شرٹ کے ساتھ کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق شرٹ پر موجود مختلف نشانات، پیچ، دھاریوں اور نمبرنگ سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

میراڈونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

ورلڈکپ 1986 کے کوارٹر فائنل میں انھوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں اپنے ہاف میں گیند کو حاصل کرتے ہوئے بائیں جانب سے متعدد کھلاڑیوں کو تیزی سے آڑھے ترچھے انداز میں ڈاج کیا اور پلک جھپکنے میں گول کیپر کا محاصرے توڑتے ہوئے ایسا دلکش گول سکور کیا جسے ’صدی کا سب سے شاندار گول‘ قرار دیا گیا۔

مواد پر جائیں

پوڈکاسٹ
ڈرامہ کوئین
ڈرامہ کوئین

’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا

قسطیں

مواد پر جائیں

تاہم میراڈونا کی سابقہ اہلیہ کلاڈیا ولافین نے کہا ہے کہ یہ ’ان کے دعوے کے مقابلے میں ایک سابق کھلاڑی کا دعویٰ ہے‘ اور یہ کہ ہاج کو یہ تاریخی شرٹ بیچنے کی ضرورت نہیں تھی۔

انھوں نے کلارن اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ انھیں پیسوں کی ضرورت ہے، اگر وہ اسے کسی فلاحی مقصد کے لیے بیچ رہے ہیں تو اور بات ہے۔ یہ بہتر ہوتا اگر یہ شرٹ آرجنٹائن فٹبال اسوسی ایشن خرید لے۔‘

فیملی کے دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں کی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیے

سوتھبیز نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ میراڈونا اپنی سوانح عمری ’ٹچڈ بائی گاڈ‘ میں اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ انھوں نے میچ کے اختتام پر اپنی شرٹ ہاج کو دی تھی۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ شرٹ نیشنل فٹبال میوزیم میں دو دہائیوں سے ہے اور کبھی کسی نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ یہ وہ شرٹ نہیں جو میراڈونا نے اس وقت پہن رکھی تھی جب انھوں نے وہ دو گول سکور کیے تھے۔

نومبر 2020 میں میراڈونا کی وفات کے بعد سے ان کا خاندان وراثت کے معاملات میں متعدد مرتبہ عدالتوں میں مقدمات کر چکا ہے اور مختلف تنازعات کا شکار بھی رہا ہے۔

میراڈونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

میراڈونا نے 1982 سے لے کر 1994 تک چار لگاتار ورلڈکپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی اور وہ 1986 کا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ اس ورلڈکپ میں میراڈونا نے پانچ گول اور پانچ اسسٹ کیے، آج تک ان کے علاوہ کسی ایک ورلڈکپ میں کوئی اور کھلاڑی نہیں کر سکا۔

نپولی اور بوکا جونیئرز کے لیے کھیلنے والے سٹرائکر 60 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے اور انھیں دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑیوں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔ وہ دنیا میں لاکھوں افراد کے لیے ہیرو کا درجہ رکھتے تھے خاص طور پر ارجنٹینا کی عوام کے لیے۔

’ہینڈ آف گاڈ‘ اور صدی کا بہترین گول

سنہ 1986 کے ورلڈکپ مقابلے کے کوارٹر فائنل میں ایک ایسے تنازع کی نشاندہی کی گئی جس نے بعد میں ان کی زندگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ مقابلہ تھا ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان جو پہلے ہی ایک کشیدہ صورتحال اختیار کر چکا تھا کیونکہ دونوں ممالک کے مابین فاک لینڈ کی جنگ صرف چار سال پہلے ہی ہو چکی تھی۔

میچ کے 51 منٹ گزر چکے تھے اور دونوں ٹیموں کی جانب سے اب تک کوئی گول نہ ہوا تھا، اسی اثنا میں میراڈونا انگلینڈ کے گول کے قریب حریف گول کیپر پیٹر شلٹن کے ساتھ ہوا میں اچھلے اور فٹبال کو مکا مار کر گول کر دیا۔

انھوں نے بعد میں کہا تھا کہ ’یہ گول کچھ میراڈونا کے سر پر لگنے اور کچھ ’ہینڈ آف گاڈ‘ کی مدد سے ہوا تھا۔‘

تاہم اس متنازع گول کے چند منٹ بعد ہی انھوں نے ایک شاندار اور حیران کن گول کر دیا جسے ’صدی کا سب سے شاندار گول‘ قرار دیا گیا۔

میراڈونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

انھوں نے اپنے ہاف میں گیند کو حاصل کرتے ہوئے بائیں جانب سے متعدد کھلاڑیوں کو تیزی سے آڑھے ترچھے انداز میں ڈاج کرتے ہوئے انگلینڈ کے گول کیپر کا محاصرے توڑتے ہوئے گول کیا تھا۔

بی بی سی کمنٹیٹر باری ڈیویس کا کہنا تھا کہ ’آپ کو ماننا پڑے گا یہ شاندار تھا، اس گول کے بارے میں کوئی شبہ نہیں تھا، یہ مکمل طور پر ایک فٹبال جینئس کا کمال تھا۔‘

اس مقابلے کے بعد انگلینڈ کوارٹر فائنل ہار گیا تھا اور ارجنٹینا اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا تھا اور اس موقع پر میراڈونا کا کہنا تھا کہ ’مقصد ایک میچ جیتنے سے زیادہ انگریزوں کو مقابلے سے باہر کرنا تھا‘ اور یہ کہ ’یہ میچ جیتنا کسی ٹیم کو ہرانا نہیں بلکہ ایک پورے ملک کو ہرانے جیسا تھا۔‘

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.