شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کی قیادت میجر عامر فرنٹ سے کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 29 سال کے میجر عامر عزیز کا سرگودھا اور 27 سال کے سپاہی محمد عارف کا تعلق ساہیوال سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.