میران شاہ اور خیبر میں شہید ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر میاں عبداللّٰہ شاہ، نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
شہداء کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی اور تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجر عبداللّٰہ شاہ ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوئے۔
نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم، سپاہی جہانگیر خان میران شاہ دھماکے میں شہید ہوئے۔
نماز جنازہ میں شہداء کے اہلخانہ، فوجی افسران، سپاہیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Comments are closed.