- مصنف, بیلا فلک
- عہدہ, بی بی سی ٹریول
- 27 مئ 2024، 08:03 PKTاپ ڈیٹ کی گئی 51 منٹ قبل
آٹھویں صدی قبل مسیح میں موجودہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں میداس نامی ایک بادشاہ کی حکومت تھی اور اس ہی بادشاہ سے ایک بہت مشہور کہانی بھی منسوب ہے۔کہا جاتا ہے کہ میداس نے قدیم یونانی خدا دیانوسس کے لیے ایک کام سرانجام دیا اور بدلے میں یونانی خدا نے کہا کہ بادشاہ کوئی بھی ایک خواہش کرسکتا ہے اور اسے پورا بھی کیا جائے گا۔بادشاہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’میں جس چیز کو ہاتھ لگاؤں وہ سونے میں تبدیل ہوجائے۔‘بادشاہ کو فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ میداس نے جیسے ہی اپنی بیٹی کو گلے لگایا وہ سونے کی ایک مورتی میں بدل گئی۔
اس کہانی میں ایک مقصد چھپا ہے: کسی بھی خواہش کا اظہار کرنے سے قبل سوچ لیجیے کہ کہیں یہ خواہش آپ کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی نہ بن جائے۔اس کہانی میں کتنی سچائی ہے اس کا ذکر بعد میں کریں گے۔ پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ بادشاہ میداس کون تھا اور اس کی سلطنت کہاں واقع تھی۔
فریجیا، بادشاہ میداس کی سلطنت
ترکی جانے والے سیاح ہمیشہ ہی اس ملک میں موجود تاریخی مقامات کے حسن میں جکڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان ہی مقامات میں ایک قدیم شہر گوردیون بھی ہے جسے یونیسکو نے حال ہی میں آثارِ قدیمہ کا درجہ دیا ہے۔گوردیون تقریباً ساڑھے چار ہزار سال پُرانا شہر ہے اور یہ فریجیا سلطنت کا دارالحکومت تھا۔ یہ شہر موجودہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے تقریباً 90 کلومیٹر دور واقع ہے اور اسے اب دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہاں کوئی آتش فشاں پھٹ پڑا ہو، کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ ایک زمانے میں یہ ایک طاقتور سلطنت کا مرکزی شہر تھا۔یہاں پر اب بھی ایک قلعے کے نشانات موجود ہیں جو کہ 1 لاکھ 35 ہزار مربع میٹر پر محیط تھا اور اس کے ارگرد بھی ایک بڑی آبادی موجود تھی۔اس قلعے کی دیواریں تقریباً دس میٹر لمبی تھیں اور اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ایک بڑی سلطنت کا دارالحکومت واقع تھا۔یونیورسٹی آف پینسلوینیا کے شعبہ آثارِ قدیمہ سے منسلک پروفیسر برائن روز کہتے ہیں کہ ’بہت سے لوگوں نے شاید فریجیوں کا نام بھی نہ سنا ہو لیکن یہ نویں سے ساتویں صدی قبل مسیح تک ایشیا کے بڑے حصے (موجودہ ترکی) میں ایک طاقتور قوم تھی۔‘برائن روز نے سنہ 2007 میں گوردیون میں آثارِ قدیمہ کی کھدائی میں بھی حصہ لیا تھا۔وہ مزید کہتے ہیں کہ ’گوردیون مشرق اور مغرب کے تجارتی راستے کے درمیان واقع تھا، اس کے مشرق میں اشوریہ اور بابل کی سلطنتیں قائم تھیں جبکہ مغرب میں یونان اور لیڈیا واقع تھے۔‘،تصویر کا ذریعہCredit: Photosensia/Getty Images
بادشاہ میداس کون تھا اور اس سے منسوب کہانی کتنی درست ہے؟
اگر آپ نے فریجیا کا نام نہیں سُنا تو شاید آپ میداس کے نام سے واقف ہوں۔ ماہرِ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ وہاں بادشاہ میداس کی حکومت تھی، جس کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ جس چیز کو ہاتھ لگائے وہ سونے میں تبدیل ہوجاتی تھی۔اس کہانی کے حوالے سے کیلیفورنیا یونیورسٹی کی پروفیسر لِن رولر کہتی ہیں کہ ’یہ کہانی حقیقتاً سچ نہیں۔‘سنہ 1979 میں گوردیون پر تحقیق شروع کرنے والی پروفیسر لِن رولر کہتی ہیں کہ ’لیکن ایسی بہت سی کہانیاں اکثر تاریخ کا حصہ بن جاتی ہیں، انھیں بار بار دُہرایا جاتا ہے اور صدیوں بعد ان کی حقیقت تبدیل ہو جاتی ہے۔‘لیکن میداس تھا کون اور اس سے منسوب سونے والی کہاںی آئی کہاں سے؟ اس بات کو معلوم کرنے کے لیے سب سے پہلے ماہرین آثارِ قدیمہ کو یہ بتانا ہوگا کہ بادشاہ میداس واقعی کوئی شخص بھی تھا یا صرف کسی کہانی کا ایک کردار۔اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے انھیں قدیم خط و کتابت کو غور سے پڑھنا ہوگا۔پروفیسر لِن رولر کہتی ہیں کہ ’فریجیا کے میداس نامی بادشاہ کا ذکر ہمیں بہت سے قدیم ذرائع سے ملتا ہے، جس میں اشوریہ بادشاہ سرگون دوئم کی ڈائری بھی شامل ہے۔‘’اشوریہ سلطنت میداس کو ایک طاقتور بادشاہ تصور کرتی تھی اور ایک مخالف بھی جو کہ آٹھوِیں صدی قبل مسیح میں اپنی سلطنت کی زمینی حدود بڑھانا چاہتا تھا۔‘میداس کی موجودگی کے نشانات ہمیں گوردیون سے دو گھنٹے دور کی مسافت پر بھی ملتے ہیں جہاں ’یزیلیکیا‘ نامی مقام موجود ہے، جسے حرفِ عام میں ’میداس شہر‘ کہا جاتا ہے۔یہ انتہائی خوبصورت مقام ہمیشہ ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے اور ایک پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے۔ یہاں قدیم غار اور مقبرے موجود ہیں اور 3 ہزار سال پُرانی سیڑھیاں بھی جو آپ کو ہاتھ سے بنی ایک سُرنگ میں لے جاتی ہیں۔اسی جگہ پر موجود یادگاروں میں ایک مندر نما مقام بھی واقع ہے جہاں قدیم فریجی زبان میں درج ہے: ’اطس اپنا سب کچھ میداس کے نام کرتا ہے جو کہ فوج کا سپہ سالار اور حاکم ہے۔‘اس سے یہ بات پتا چلتی ہے کہ میداس ایک حقیقی بادشاہ تھا اور اس علاقے میں موجود ایک بااثر شخصیت نے یہ مندر اسی بادشاہ کے لیے بنوایا تھا۔پروفیسر برائن روز اس حوالے سے کہتے ہیں کہ ’میداس ایک طاقتور بادشاہ تھا اور قوی امکان یہ ہے کہ اسے کہیں گوردیون میں ہی دفن کیا گیا ہوگا۔ اس کے مقبرے کا مل جانا ہمارے لیے ایک اہم دریافت ہوگی اور اس کی تلاش کے لیے سب سے موزوں جگہ یہاں موجود ٹیلے ہیں۔‘گوردیون میں تقریباً 125 سے زائد ٹیلے موجود ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انھیں اہم شخصیات کی مقبروں کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا۔یہاں ایک 53 میٹر لمبا ٹیلا بھی موجود ہے جو کہ زرد گھاس سے گِھرا ہوا ہے اور اس ٹیلے کو بنانے کے لیے تقریباً 1 ہزار لوگوں نے دو برس تک کام کیا ہوگا۔،تصویر کا ذریعہCredit: Chris Hellier/Alamy
چیزوں کو سونے میں تبدیل کرنے والی کہانی کہاں سے آئی؟
ان تمام باتوں میں میداس اور ان کی چیزوں کو سونے میں بدل دینے والی صلاحیت پیچھے ہی رہ گئی۔ یہ کہانی آئی کہاں سے؟حیران کُن طور پر ماہرینِ آثار قدیمہ کو گوردیون کی کھدائی کے دوران 40 ہزار سے زائد نوادرات ملے لیکن ان میں زیادہ سونا موجود نہیں تھا۔،تصویر کا ذریعہCelCinar/Alamy
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.