منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

میجر لیگ کرکٹ: سان فرانسسکو کا دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ

امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سان فرانسسکو یونیکارن کا پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔ 

فاسٹ بولر حارث رؤف میجر کرکٹ لیگ میں سان فرانسسکو کا حصہ بن گئے جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان بھی اسی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔

میجر کرکٹ لیگ 13 جولائی سے 30 جولائی تک امریکا میں کھیلی جائے گی۔

کرکٹرز کا معاہدہ ان کی دستیابی کی وجہ سے ہوا۔

واضح رہے کہ شاداب خان اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.