وزیراعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میجرطفیل محمد شہید نے اپنی شجاعت و بہادری سے فرض کی انجام دہی کی لازوال داستان رقم کی اور وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم میجر طفیل محمد شہید کی اس قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کو وطن کی سلامتی کی اپنے خون سے آبیاری کرنے والے شہداء پر فخر ہے۔
Comments are closed.