بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ کا تجسس ختم کردیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ کا تجسس ختم کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا۔

میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ کی بےچینی کو ختم کرتے ہوئے وہ اعلان کردیا جس کا ذکر اُنہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کیا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ ’وہ  HAYDOS380 کے نام سے اپنی ایپ متعارف کروانے والے ہیں جوکہ 7 دسمبر کو لاؤنچ ہوگی۔‘

میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ HAYDOS380 چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آئیں اور بلّا تھامیں۔‘

ہیڈن نے مزید کہا کہ ’لاؤنچنگ کے بعد اُن کی ایپ کو گوگل یا ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔‘

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے اپنے حالیہ ٹوئٹ سے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میتھیو ہیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میں آج رات کسی دلچسپ چیز کا اعلان کرنے والا ہوں۔‘

میتھیو ہیڈن نے سوالیہ انداز میں کہا تھا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کیا ہو سکتا ہے؟‘

ہیڈن کی جانب سے سوال پوچھنے پر شائقینِ کرکٹ اپنی طرف سے اندازے لگا رہے ہیں، زیادہ تر صارفین کا یہی کہنا تھا کہ میتھیو ہیڈن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.