میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، 33 نامزد، 300 نامعلوم افراد بھی شامل کرلیے گئے۔
پولیس نے ہجوم کے ہاتھوں قتل کے معاملے پر 50 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کی مدعیت میں درج، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی، خانیوال کا رہائشی تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں، مزید گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گذشتہ روز مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر ہجوم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ پریانتھا کی طرح مشتاق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، ایسےواقعات کے باعث انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کی تائید نہیں ہوسکتی، پاگل کو پتھر مار کر قتل کا حق کیسے دیا جاسکتا ہے؟
Comments are closed.