میاں چنوں میں گھر کے کام کاج پر تلخ کلامی پر نند اور ساس نے بہو پر کھولتا پانی ڈال دیا۔
پولیس کے مطابق گرم پانی سےخاتون جھلس گئی۔ میاں چنوں کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق خاتون پر کھولتا پانی ڈالنے کا واقعہ پل گھراٹ میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
پولیس افسر کے مطابق ساس اور نند واقعے کے بعد فرار ہوگئیں۔
Comments are closed.