بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میاں چنوں: حساس مقامات پر حملے کا منصوبہ ناکام، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمران حیدر اور ریاض احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سندھ پولیس کے شعبۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کارروائی کر تے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب کالعدم القاعدہ و جند اللّٰہ سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو کراچی پہنچنے پر کر لیا۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور کالعدم تنظیم کے جھنڈے برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.